ضیا مارشل لاء اورمشرف كا ظلم ہمیں نہیں روک سكا،عمران خان تم كیاہو؟کائرہ


لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ جس دن  پیپلز پارٹی نے ٹھان لی،ضیاء كے مارشل لاء اور مشرف كے ظلم ہمیں نہیں روک سكے تو عمران خان تم كیاہو؟

پیپلزپارٹی کےسینئررہنما قمرزمان کائرہ اور چوہدری منظوراحمد نے لاہور میں میڈیا سے  گفتگو کررہے تھے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا اگر اٹھارویں ترمیم نہ ہوتی تو پاكستان پر دن بہت مشكل تھے ۔ہمارا بڑا تلخ ماضی ہے دل پر پتھر ركھ كر ق اور ن لیگ سے الحاق كیا ۔مگر ہم نے الحاق كركے ملک كو مضبوط كیا

اگر اٹھارہویں ترمیم كورول بیک كرنا چاہتے ہیں تو ہماری لاشوں سے گزر كر كرنا ہوگا۔جب تک ہمارا زور چلے گاہم اٹھارہویں ترمیم تبدیل نہیں كرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا ٹرین مارچ عوامی رابطہ ہماری ذمہ داری تھی ۔ ہر معاملے كا حل دھرنا نہیں ہوتا۔ دھرنے کے دنوں میں بھی پیپلز پارٹی نے ہی ملک كو بچایا تھا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا عمران خان كینٹر كی بڑی دعوت دیتے ہیں مگر پنڈی نیب میں بلاول بھٹو كی پیشی پر كاركنان برداشت نہ ہوئے ۔

انہوں نے کہا جس دن  پیپلز پارٹی نے ٹھان لی،ضیاء كے مارشل لاء اور مشرف كے ظلم ہمیں نہیں روک سكے تو عمران خان تم كیاہو؟

پیپلز پارٹی كے كاركنان اپنی قیادت كو اپنے كاندھوں پر اٹھا كر كینٹنر بنا دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:زرداری، نواز کے پاس ایک ہی راستہ ہے پیسہ واپس کریں، عمران خان

چوہدری منظوراحمد نے کہا ماضی میں پیپلز پارٹی اس پوزیشن میں تھی كہ ق لیگ كو توڑ دیتے مگر ہم  نے ق لیگ نہیں توڑی ۔

پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی یہ پریس کانفرنس وزیراعظم عمران خان کے اس خطاب کے جواب میں تھی جو انہوں نے آج سندھ کے ضلع گھوٹکی میں کیا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری اور شریف برادران کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ قوم کا پیسہ واپس کریں، اس کے علاوہ ہم ان کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پہلے شریف برادران اور زرداری ایک دوسرے کو کرپٹ کہتے تھے آج اکٹھے ہوگئے ہیں لیکن ہم آپ کو نہیں چھوڑیں گے، آپ کے پاس صرف ایک راستہ ہے بس عوام کا پیسہ واپس کریں۔

عمران خان نے کہا کہ اب میں پورا زور سندھ اور بلوچستان پرلگاؤں گا یہاں دونوں علاقوں میں غربت بہت زیادہ ہے، حکومت تو ہم ان صوبوں کے بغیر بھی بنا سکتے ہیں لیکن میں یہاں غربت مٹانا چاہتا ہوں، ہم پاکستان سے غربت کے خاتمے کیلئے جہاد شروع کرنے لگے ہیں۔


متعلقہ خبریں