پاکستان کی فٹسال ٹیم کو دبئی ائیرپورٹ پر روک لیاگیا


پاکستان کی فٹسال ٹیم کو دبئی ائیرپورٹ پرروک لیاگیا۔ بھارتی امیگریشن حکام نے ویزہ ہونے کے باوجود ٹیم کو روک کر ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک بنا دی۔

تیرہویں فٹسال ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کی ٹیم دو حصوں میں ارجنٹائن جارہی ہے۔

پہلی ٹیم قطر کے راستے ارجنٹائن پہنچ گئی ہے لیکن دوسری ٹیم کو دبئی میں بھارتی امیگریشن حکام نے روک لیا۔

کھلاڑیوں نے ارجنٹائن ایمبسی سے رابطہ کیا تو انہوں نے ویزہ کے معاملات کلیئر قرار دیے۔

فسٹال ورلڈ کپ میں سولہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں لیکن بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی امیگریشن حکام جان بوجھ کر ٹیم پاکستان کو تنگ کررہے ہیں ۔

پاکستانی ٹیم یکم اپریل کو ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ برازیل کےخلاف کھیلے گی۔

تاحال کھلاڑی دبئی میں پھنسے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں