چوتھے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ، پاکستانی ٹیم پر جرمانہ


دبئی: چوتھے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق سلو اوور ریٹ پر کپتان کو بیس فیصد اور باقی کھلاڑیوں کو میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے۔

چوتھے میچ میں شعیب ملک کی جگہ کپتانی کے فرائض عماد وسیم نے سر انجام دئیے۔ اس لیے عماد وسیم کو میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

خیال رہے کہ پاکستان یہ میچ بظاہر جیت رہا تھا اور ایک موقع پر گرین شرٹس کو 42 گیندوں پر محض 49 رنز درکار تھے اور اس کی سات وکٹیں باقی تھیں تاہم اس کے باوجود جیت قومی ٹیم کا مقدر نہ بن سکی۔

پاکستان نے جانب سے ڈیبیو کرنے والے عابد علی اور محمد رضوان نے شاندار سنچریاں اسکور کیں تاہم آگے آنے والے بلے باز برے شاٹس مار کر آؤٹ ہوتے رہے۔

گرین شرٹس اب تک کھیلے گئے چاروں میچوں میں ناکام رہی ہے۔ پانچواں اور آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں