کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ، دو جاں بحق دو زخمی

کوئٹہ: سریاب روڈ پرفائرنگ، دو جاں بحق دو زخمی

کوئٹہ: سریاب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب کے نواح میں واقع گوہر آباد کی کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ  کی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کے نام عبدالحئی اور عبدالعزیز معلوم ہوئے ہیں۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں ظفراللہ اور نور احمد شامل ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والےعبدالحئی مقامی مسجد کے پیش امام تھے۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پہنچنے والی پولیس نے میتوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایف سی اور علاقہ پولیس سرچ آپریشن بھی کررہی ہے اور ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں