سہیل محمود کو سیکریٹری خارجہ تعینات کرنے کا فیصلہ



ملتان:  وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے بتایا کہ حکومت نے سہیل محمود کو سیکریٹری خارجہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سہیل محمود اس وقت بھارت میں پاکستان کے سفیر ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سہیل محمود تجربہ کار سفیر ہیں۔ تہمینہ جنجوعہ 16 اپریل کو اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہورہی ہیں۔ تہمینہ جنجوعہ کی خدمات کا اعتراف کرتا ہوں، 7ماہ سے ان کے ساتھ کام کررہا ہوں، خارجہ امور میں بہت کچھ سیکھا اور مشکل مراحل بھی آئے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ سہیل محمود کو سیکریٹری خارجہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،امید ہے وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور حکومتی ترجیحات پر پورا اتریں گے۔

’بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے کے حق میں نہیں‘

بے نظیرانکم اسپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اتحادیوں نے  وزیراعظم کو اس کی تجویز دی گئی تھی، پیپلزپارٹی کے جیالے بےنظیر انکم سپورٹ کا غلط استعمال کرتے ہیں، اتحادی چاہتے ہیں سندھ حکومت ان سے ناروا سلوک نہ کرے اور معقول ریلیف ملے، اتحادی چاہتے ہیں سندھ حکومت سے انہیں بھی فنڈز ملیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے غربت کے خاتمے کیلئے پروگرام کا نام احساس رکھا گیا ہے، میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے حق میں نہیں، عوام نام نہیں کام دیکھتے ہیں۔

’پہلی خاتون وزیراعظم کا نام ہٹانا پاگل پن ہے‘

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نئیر بخاری نے شاہ محمو قریشی کے ردعمل میں کہا ہے کہ نئے پاکستان میں سیاسی انتقام کی بدترین مثالیں قائم کی جارہی ہیں، کم ظرف دشمنوں کو بھٹو خاندان کے کارنامے ہضم نہیں ہوتے، انہوں نے کہا کہ پہلی خاتون وزیراعظم کا نام ہٹانا پاگل پن ہوگا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام باقاعدہ طور پر 2010 قانون کی صورت میں پاس ہوا اور پارلیمنٹ کے ذریعےوجودمیں آیا ہے یہ بی بی شہید کی قومی خدمات کا اعتراف ہے۔


متعلقہ خبریں