خورشید شاہ بے نظیر اور بھٹو کو بیچنا بند کر دیں، فواد چوہدری

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بے نظیر کا نام ہٹایا گیا تو ہر جیالہ عمران خان کو چیلنج کرے گا، خورشید شاہ

خورشید شاہ بے نظیر اور بھٹو کو بیچنا بند کر دیں، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خورشید شاہ بے نظیر اور بھٹو کو بیچنا بند کر دیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ خورشید شاہ اپنے کرتوتوں کو سامنے رکھیں، اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ اس کمیٹی کے سربراہ تھے جس نے میرٹ کے برعکس سیاسی بھرتیوں کے انبار لگائے۔ جو دیمک اداروں کو لگی اس کا سب سے بڑا کیڑا خورشید شاہ ہیں۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے  سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بے نظیر کا نام ہٹایا گیا تو ہر جیالہ عمران خان کو چیلنج کرے گا۔

پرانا پاکستان قائد اعظم کا تھا لیکن اب نیا پاکستان بن چکا ہے اور عمران خان نئے پاکستان میں آمریت کے مکمل ماڈل ہیں، خورشید شاہ

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی مسائل پراپوزیشن سے بات کرنے کے لیے انکاری ہیں۔ بے نظیر کا نام لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکا ہے اور کس کس کے دل و دماغ سے بے نظیر کا نام نکالا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بےقاعدگیوں کا انکشاف

خورشید شاہ نے کہا کہ بے نظیر کسی کارڈ سے نہیں بلکہ خون سے زندہ ہے اور  ہم غلاطت کی سیاست نہیں کرنا چاہتے۔  جس کی تاریخ خون سے لکھی جائے اس کا نام پانی سے نہیں مٹایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر نے پاکستان کو مکمل انفرا اسٹرکچر دیا لیکن ہمارے حکمران آج بھی کشکول لیے پھر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں