پنجاب: پنجم اور ہشتم جماعت کے نتائج کا اعلان

میٹرک کے نتائج کا اعلان ہو گیا، تمام طلبا پاس

فائل فوٹو


لاہور:  پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

جماعت پنجم میں 15 لاکھ 36 ہزار اور آٹھویں میں 10 لاکھ 41 ہزار بچوں نے امتحان دیا۔ پانچویں کے امتحان میں کامیابی کا تناسب 88 فیصد اور آٹھویں میں 87 فیصد رہا۔

پانچویں کے امتحان میں لیہ سے طوبا مریم ، اوکاڑہ سےمحمد حمزہ نے 496 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مظفرگڑھ سے علی احمد اور خانیوال سے محمد حسنین نے 494 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ وہاڑی سے علی اظہر اور محمد شہیرطارق ، خانیوال سے محمد حاشر نے 493 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

آٹھویں جماعت میں مظفر گڑھ سے محمد شرجیل ، وہاڑی سے شہوارانعم نے 496 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سیالکوٹ سے محمد معاذ سلیم نے 494 نمبر لے کر دوسری پوزیشن۔ سیالکوٹ سے فیضان حسن، حافظہ آباد سے بلال سرور اور بھکر سے افریحہ ریاض نے 493 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے مطابق امیدوار 800222 پر اپنا رولنمبر ایس ایم ایس کرکے بھی نتائج معلوم کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں