آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کو آخری میچ میں بھی شکست

پانچواں ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

فائل فوٹو


دبئی: آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کو آخری میچ میں بھی شکست ہوگئی۔

آسٹریلیا نے آخری ون ڈے میں پاکستان کو 20 رنز سے شکست دی اور پانچ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 328 اسکور کا ہدف دیا تھا۔

اوپنر عثمان خواجہ نے 98 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ گلین میکسویل نے 70 اور شان مارش نے 61 اسکور کیے۔اسی طرح کپتان ایرن فینچ نے 53 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے 4 اور جنید خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف پانچویں ایک روز میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں چار صفر سے برتری حاصل تھی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ گزشتہ میچ میں بھی دو بلے بازوں کی جانب سے سنچری اسکور کیے جانے کے باوجود پاکستان میچ نہیں جیت سکا تھا۔

ابو ظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھی پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا اور اپنی ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

پاکستانی گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے باعث ایک موقع پر آسٹریلیا کے 140 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ تاہم گلین میکسویل اور الیکس کرے کی شاندار اننگز کے باعث مہمان ٹیم 277 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: دو سنچریوں کے باوجود پاکستان کو جیتے ہوئے میچ میں شکست

چوتھے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ، پاکستانی ٹیم پر جرمانہ

پاک آسٹریلیا سیریز2019

چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے 277 اسکور بنائے تھے اور پاکستان کو چھ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے جیت کے لیے پاکستان کو 267 رنزکا ہدف دے دیا تھا اور پاکستان کو 80 رنز سے شکست ہوئی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی پانچ ایک روز میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے 285 رنز کا ہدف دیا تھا جو حریف ٹیم با آسانی 49 ویں اوور دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ پہلے میچ میں بھی پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں