این ایف سی کے علاوہ بھی سندھ کو رقم مل رہی ہے، گورنر سندھ

عمران اسماعیل

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ این ایف سی کے علاوہ بھی سندھ کے لیے رقم مل رہی ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی وزیر اعظم نے ائرپورٹ پر اپنے استقبال کے لیے کبھی خط نہیں لکھا لیکن اخلاقی طور پر وزیر اعلیٰ اور گورنر استقبال کے لیے جاتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو وزیر اعظم عمران خان کے استقبال کے لیے ائر پورٹ آنا چاہیے تھا، گورنر سندھ

عمران اسماعیل نے کہا کہ باغ ابن قاسم پر بہت سے لوگوں کی نظریں لگی ہوئی ہیں جو اس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اس لیے بار بار کی حالت بگاڑ دی جاتی ہے۔  وزیر اعظم نے باغ ابن قاسم میں پودا لگایا ہے پارک کا افتتاح نہیں کیا جب کہ ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو فائدہ پہنچتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں بغیر رشوت کے کاروبار کرنا مشکل ہے، گورنر سندھ

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وزیر اعظم نے کب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کا کہا ہے تاہم ہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام ضرور تبدیل کریں گے۔

اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ پاکستان میں بغیر رشوت کے کاروبار کرنا مشکل ہے، سرکاری افسران کے علاوہ تاجر بھی کرپشن میں ملوث ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ 5 سالوں کے دوران برآمدات میں ایک فیصد بھی اضافہ نہیں ہوا ہے جب کہ درآمدات میں 60 فیصد تک کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم عمران خان کسی بھی اچھے آئیڈیے پر عمل کرتے ہیں اور اگر صنعتکار اپنے آئیڈیاز شیئر کریں گے تو اس پر بھی عمل کیا جائے گا۔  تاجر ٹیکس بچانے اور قوانین سے روگردانی کے لیے رشوت دیتے ہیں جب کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہمارے ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔


متعلقہ خبریں