کراچی: جناح اسپتال میں ہیٹ اسٹروک وارڈ  قائم

کراچی:  جناح اسپتال میں ہیٹ اسٹروک وارڈ  قائم

فوٹو: فائل


کراچی: حالیہ گرمی کے تناظر میں شہر قائد کے جناح اسپتال میں ہیٹ اسٹروک وارڈ قائم کردیا گیا۔

ماہرین کی جانب سے رواں برس بھی کراچی میں سخت گرمی اور ہیٹ اسٹروک کی پیشگوئی کی ہے۔ جس کے باعث انتظامیہ نے متوقع صورتحال سے نمنٹنے کے لیے انظامات کرنے شروع کردیئے ہیں۔

واضح رہے 2015 کے بعد سے کراچی کو ہر سال مئی اور جون کے مہینوں میں ہیٹ ویو کا سامنا رہتا  ہے، گزشتہ برس بھی رمضان میں شہر قائد  کے باسی شدید  گرمی اور ہیٹ ویو کا شکار رہے جبکہ اس برس بھی مئی کے مہینے میں ہیٹ اسٹروک کا خطرہ ہے۔

گزشتہ برس  شہر کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی خطرناک حد تک گر گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ماحولیاتی تبدیلیاں: پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ

محکمہ موسمیات کے مطابق روشنیوں کے شہر میں درجہ حرارت صبح ہی 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا تھا۔ شہر میں دن 12 بجے ہوا میں نمی کا تناسب چار فیصد رہ جاتا تھا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، گھر سے باہر جانے کے دوران سر پر گیلا کپڑا رکھیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

طبی ماہرین نے عوام الناس کو خبردارکیا ہے کہ وہ گرمی کی شدت کے دوران تمام احتیاطی تدابیر  سے کام لیں تاکہ ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہ سکیں۔


متعلقہ خبریں