شاہ محمود قریشی کی بی آئی ایس پی کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت


ملتان : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے نام سے بنے ادارے سے کوئی مسئلہ نہیں،  ذاتی طور پر پر ادارے کا نام تبدیل کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔ عوام نام نہیں کام دیکھتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے ملتان میں کڈنی سنیٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں جی ڈی اے کی طرف سے پروگرام کی تبدیلی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں نے بے نظیر انکم فنڈ پروگرام کے غلط استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے بےنظیر انکم سپورٹ کا غلط استعمال کرتے ہیں، اتحادی چاہتے ہیں سندھ حکومت ان سے ناروا سلوک نہ کرے اور انہیں فنڈز بھی دے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سندھ کے دوران اتحادیوں نے بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور ہم نیوز کو  ذرائع نے بتایا ہے کہ  وزیر اعظم نے اتحادیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے نام تبدیل کرنے کے یقین دہانی کرادی ہے۔

2010 میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحفظ کے لیے قانون بنایا گیا،سعید غنی

جی ڈی اے کی طرف سے نام کی تبدیلی کےمطالبے اور حکومت کی جانب سے تسلیم کیے جانے پر پیپلزپارٹی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ 2010 میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحفظ کے لیے قانون بنایا گیا، اس وقت پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں نے متفقہ رائے سے رکھا تھا۔

سعید غنی نے کہا کہ  اس نام کی تبدیلی کے لیے سینیٹ میں جانا پڑے گا جہاں تحریک انصاف کی اکثریت نہیں ہے۔ حکومت کے اپنے لوگ قومی اسمبلی میں اس کی مخالفت کریں گے اور شاہ محمود قریشی اس کا عندیہ دے چکے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے ایسی اسکیم دنیا میں نہیں ہے،گورنر نام تبدیل کرنا چاہے تو کرلے.

انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے مٹا کر عمران خان انکم سپورٹ پروگرام لکھ لو بلکہ شوکت خانم انکم سپورٹ پروگرام لکھ لو۔

بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام ختم کرنےکی سازش ناکام ہوگی،نفیسہ شاہ

پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا کہ بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام ختم کرنےکی سازش ناکام ہوگی، یہ پروگرام قانون کاحصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کٹھ پُتلی میں ہمت ہےتوبےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کانام بدل کردکھائے،شہید بےنظیربھٹوسے تعصب رکھنےوالےبے نقاب ہوچکے۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ جی ڈی اےوالےمکمل بے نقاب ہوچکےہیں۔


متعلقہ خبریں