بلاول ہاؤس سے چیخوں کی آوازیں آ رہی ہیں، خرم شیر زمان

حکومت کا خاتمہ کرکے سندھ میں پی ٹی آئی کو برسراقتدار لانا ہے، خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان  نے کہا ہےکہ بلاول ہاؤس سے چیخوں کی آوازیں آ رہی ہیں۔ کبھی سن کوٹہ والے ایڈوائزر چیخیں مارتے ہیں کبھی میٹر ریڈر ۔

انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  تمام ایم پی ایز عمران خان کے مشکور ہیں ۔ خان صاحب نے کراچی کے لیے ایک خطیر رقم کا اعلان کیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کے مطابق وزیر اعظم نے وارننگ دی تھی کہ اگر سندھ حکومت کارکردگی نا دکھا سکی تو وفاق معاملات سنبھال لے گا۔ ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود کراچی کو اس کا حق نہیں ملتا۔

ان کا کہنا تھا کہ نشتر روڈ ، شیر شاہ سوری روڈ اور منگھوپیر روڈ اب ہم بنائیں گے ۔ پی ٹی آئی نے نئے سرے سے ان سڑکوں کی تعمیر شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول ہاؤس کی دیوار کب گرائی جائےگی، خرم شیر زمان کا سوال

خرم شیرزمان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے کراچی کے لیے دس سال میں دس بسیں دیں۔ تحریک انصاف اس شہر کے لیےماسٹر پلان بنا رہی ہے اب شہر قائد کو بسیں تحریک انصاف کی حکومت دےگی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کےوزرا کی چیخیں نکل رہی ہیں، جےآئی ٹی معاملات شروع ہونے سے ان وزرا کی چیخیں اب نکلیں گی۔ بلاول ہاؤس کےقریب لوگوں کے پاس پینےکا پانی نہیں جبکہ بلاول ہاؤس کے سوئمنگ پول میں بھی تازہ پانی آرہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرین لائن سندھ حکومت کوتحفہ دیں گے۔


متعلقہ خبریں