اسلام آباد  کی فضا میں پولن کی مقدار خطرناک سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد میں بارش، پولن کی مقدار میں کمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اسلام آباد  کی فضا میں پولن کی مقدار خطرناک سطح پر پہنچ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہر کی فضا میں پولن کی مقدار خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کی فضا میں پولن کی مقدار 60 ہزار فی مکعب میٹر تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سیکٹر ایچ ایٹ میں 36 ہزار نو سو 39 فی مکعب میٹر تک پہنچ گئی۔ سیکٹر آی الیون میں سب سے زیادہ  آٹھ ہزار 8 سو 24 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس طرح سنیٹر ایف ٹن میں چھ ہزار 8 سو 68 جب جی سکس میں 7 ہزار چار سو 85 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین نے الرجی سے متاثرہ افراد کو باہر نکلتے وقت ہر روز نیا ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پولن کیا ہے؟

پولن کے معنی پھول کا ریزہ یا زرگل ہوتا ہے۔ یہ چھوٹےچھوٹے پیلے رنگ کے ذرات ہوتے ہیں اور پھولوں کے اندر ملتے ہیں۔ پولن کے یہ ذرات نر پودے سے مادوہ پودوں تک اڑنے والے کیڑوں اور ہوا کے ذریعے پہنچتے ہیں۔

عام طور پر یہ ذرات اتنے چھوٹے نہیں ہوتے لیکن بعض پودوں کے ذرات اتنے چھوٹے ہوتے ہیں جو ہوا سے اڑ کر انسانی ناک کے ذریعے سانس ہوئے داخل ہوجاتے ہیں اور الرجی کا سبب بنتے ہیں۔


متعلقہ خبریں