بھارتی وزیراعظم کا انتخابی مہم میں پاکستان مخالف پروپیگنڈہ

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم کا انتخابی مہم میں پاکستان مخالف پروپیگنڈہ جاری ہے۔

بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی نے  ویڈیو کانفرس کے ذریعے 500 مقامات پرچوکیداروں سے خطاب کیا اور کہا کہ کانگریس پاکستان کے بیانیے کی ترویج کر رہی ہے۔

مودی نے کہا کہ پلواما پر پاکستان مشکل کا شکار ہے اسی لیے ابھی تک کسی کوحملے کے مقام پر جانے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان بالاکوٹ میں تعمیر نو کر رہا ہےتاکہ لوگوں کو دیکھایا جا سکے کہ بالاکوٹ کی عمارت ابھی بھی قائم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ جھگڑے میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہیئے بلکہ اسے  اپنے حال پر چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ اب تک اس کے ساتھ جھگڑے پربہت وقت ضائع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کا خلاء میں انقلاب برپا کرنے کا دعویٰ

واضح رہے اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جبکہ مودی سرکار نے انتخابات میں جیت کے لیے پاکستان کا نعرہ بھی چوری کرلیا۔

” نیا بھارت” کے نعرے کے ساتھ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔

مودی نے انتخابی مہم کا آغاز بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ سے کیا۔

جہاں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک نئے بھارت کی تعمیر چاہتے ہیں۔ بی جے پی کو گزشتہ الیکشن میں سب سے زیادہ نشستیں اتر پردیش سے حاصل ہوئی تھیں۔

واضح رہے بھارت میں اگلے پارلیمانی انتخابات کے طویل سلسلے کا آغاز گیارہ اپریل سے ہوگا۔


متعلقہ خبریں