گوگل اور فیس بک بھی دھوکا کھا گئے


ریگا: یورپ کے ایک ملک لیتھونیا کے ایک شہری نے مشہور کمپنی گوگل اور فیس بک سے 12 کروڑ ڈالر کا فراڈ کر لیا ہے۔

بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق لیتھونیا کے شہری نے گوگل اور فیس بک سے 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالر لوٹ لیے ہیں۔

ملزم نے 2013 میں گوگل کو 23 ملین ڈالر جبکہ فیس بک کو 2015 میں 98 ملین ڈالر کا چونا لگایا۔

بلوم برگ کے مطابق ملزم نے کونٹا کمپیوٹرز کے نام سے فرضی کمپنی قائم کرکے گوگل اور فیس بک سے متعدد معاہدے کیے تاہم ایک معمولی غلطی سے اس کی جعل سازی کا پول کھل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے نیوزی لینڈ حملے سے سبق سیکھ لیا

دونوں اداروں کی جانب سے شکایات کے بعد نیویارک کی عدالت میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم کو2017 میں لیتھونیا سے گرفتار کر کے امریکہ لایا گیا ہے۔

اس وقت ملزم کو عدالت میں لوگ کی اہم معلومات چوری کرنے اور منی لانڈرنگ کے الزام کے تحت کیس چل رہا ہے جس کا فیصلہ 24 جولائی کو ہونا ہے، اگر ملزم کے خلاف الزامات ثابت ہوگئےتو اسے 30 برس قید تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

فراڈ کی نشاندہی کے حوالے سے گوگل کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ اسے فراڈ کا پتہ چل گیا تھا جس کے بعد اپنی انتظامیہ کو الرٹ کردیا اور اپنے فنڈز واپس لے لیے۔

فیس بک کی طرف یہ موقف سامنے آیا ہے کہ واقعہ کے فورا بعد کچھ رقم واپس حاصل کر لی، اس سلسلے میں سیکیورٹی اداروں کی تحقیقات میں مکمل تعاون کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں