ملتان: شاہ محمود قریشی کی یوسف رضا گیلانی پر تنقید،علی حیدر گیلانی کا جواب 

فوجی عدالتوں کا معاملہ، اتفاق رائے کے بغیر بل لانا بے معنی ہوگا، قریشی

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو جنرل الیکشن میں شکست دی۔

ضمنی الیکشن میں فتح کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران موسیٰ گیلانی نازیبا زبان استعمال کرتے رہے۔ موسی گیلانی کے ساتھ موجود پولیس اہکاروں نے ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں ہم ہیں موسی گیلانی کی سیکیورٹی واپس کراسکتا تھا لیکن ہم نے صبر سے کام لیا۔ شاہ محمود قریشی نے گیلانی خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے بچوں نے باپ کا بھٹہ بٹھا دیا۔

جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے تنقید کا جواب دے دیا۔


انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ  30 برس میں شاہ محمود قریشی نے چار پارٹیاں بدلیں ہیں۔ گیلانی خاندان ایک ہی جماعت کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم کل پریس کانفرنس کرکے باقاعدہ جواب دیں گے۔


متعلقہ خبریں