ملک بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان



اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے سوموار کے روز پاکستان میں  موسم خشک اور قدرے گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا موسم بھی گرم رہے گا۔ سوموار کی صبح اسلام آباد کا درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سندھ میں بھی آج موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ کراچی کا درجہ حرارت صبح کے وقت 26  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد رہا۔

فوٹو: ہم نیوز

سوموار کے روز کراچی کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ لاہور کا درجہ حرارت آج 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب41 فیصد رہا۔ آئندہ  دو روز تک پنجاب کا موسم خشک رہے گا۔

بلوچستان کے تمام اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک بلوچستان میں کہیں بھی بارش کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بھی آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش اسکردو میں 12ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں