آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کی تاریخ

دورہ انگلینڈ، آسٹریلیا نے 21 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ہونے والی پانچ میچوں کی حالیہ سیریز میں بھی قومی ٹیم کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔

سیریز کے پہلے دو میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی اور دوسرے میچ میں گرین شرٹس کو آٹھ وکٹ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے میں کینگروز نے پاکستان کو 80 رنز سے ہرایا اور چوتھے میچ میں قومی ٹیم جیت سے صرف اسکور دور رہ گئی۔ پانچویں میچ میں گرین شرٹس کو صرف 20 اسکور سے مات ہوئی۔

قومی ٹیم کو کینگروز کے ہاتھوں یہ تیسرا وائٹ واش ہے۔ 1998 میں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلی گئی۔ اس وقت کینگروز نے قومی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ میں پہلی بار وائٹ واش کیا۔

دو ہزار دس میں پاکستان کے دورہ آسٹریلیا میں دونوں ٹیمیں پانچ ایک روزہ میچوں میں مد مقابل آئیں۔ اس بار بھی گرین شرٹس کو تمام میچوں میں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ دو ہزار چودہ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں عرب امارت میں آمنے سامنے آئیں۔ ایک مرتبہ پھر کینگروز نے گرین کیپس کو ہوم گراونڈ میں وائٹ واش کیا۔

عرب امارات میں قومی ٹیم نے اب تک بیس ون ڈے سیریز کھیلی ہیں۔ آٹھ سیریز میں پاکستان جیت سے ہمکنار ہوا اور نو ایک روزہ سیریز میں قومی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک ایک بار یو اے ای میں وائٹ واش کیا۔


متعلقہ خبریں