بھارتی جارحیت کا جواب دینے سے دنیا کو پیغام مل گیا، شاہ محمود قریشی


لاہور: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینے سے دنیا کو پیغام مل گیا ہے۔ دنیا اب ایک بدلتا پاکستان دیکھ رہی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لاہور میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں کے نتیجے میں اب ایک نیا پاکستان بنانے کا وقت آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں اور اب ہمارے نئی نسل کو مت چھیڑنا۔ ہم مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ بھی مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں جب کہ پاکستان اس وقت خطے میں امن کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں کامیابی حاصل کی جب کہ ضرب عضب اور رد الفساد میں دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا، وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور دنیا اب ایک بدلتا ہوا پاکستان دیکھ رہی ہے جب کہ طلبہ کو دکھ کر یقین ہو گیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے نوجوان وہ پاکستان بنائیں گے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ عمران خان کے نئے پاکستان کی پالیسی نے بین الاقوامی دنیا میں ملک کو مستحکم کیا۔

یہ بھی پڑھیے شاہ محمود قریشی کی بی آئی ایس پی کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت

قدرتی وسائل پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے ملک میں بے شمار قدرتی وسائل موجود ہیں اور ملک میں سب سے بڑا زرعی نظام بھی ہے تاہم پانی کی قلت کا سامنا ہے جب کہ بین الاقوامی دنیا نے پاکستان میں بہترین اقتصادی ترقی پائی اور تجارت کے ذرائع مہیا کیے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی سفارتخانے نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور واضح مؤقف دیا کہ ہم امن چاہتے ہیں جب کہ ہم اپنے ملک کا دفاع بہتر انداز میں کر سکتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے نوجوانوں سے متعلق کہا کہ اگر 18 سال کا نوجوان ووٹر نہیں ہوتا تو میں آج اسٹیج پر نہ ہوتا۔ پڑھے لکھے پاکستانیوں کو باہر دیکھ کر تشویش ہوتی ہے کہ وہ باہر چلے گئے۔


متعلقہ خبریں