3 جی ،4 جی لائسنس کی تجدید ،حکومت اور فون کمپنیوں میں ڈیڈ لاک


اسلام آباد: تھری جی  اورفور جی لائسنس کی تجدید  کے معاملے پرموبائل فون آپریٹرز اور حکومت کے درمیان لائسنس فیس پر ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے۔ وزارت آئی ٹی نے لائسنس کی تجدید کی سمری بین الوزارتی کمیٹی کو بھیج دی ہے ۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ پی ٹی اے کی سمری میں لائسنس فیس بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ موبائل فون آپریٹرز نے لائسنس فیس بڑھانے کی مخالفت کردی ہے۔ موبائل فون آپریٹرز کے بین الوزارتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

تین موبائل فون آپریٹرز کمپنیوں کے لائسنس کی معیاد رواں سال مئی میں ختم ہورہی ہے۔ آپریٹرز نے  2014 میں ایک کمپنی کو دیے گئے لائسنس کے برابر فیس وصول کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق 2015 میں نئی ٹیلی کام پالیسی کے آنے کے بعد پرانی فیس کا حصول  ممکن نہیں ہے ۔

نئے لائسنس سے حکومت کو 1 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔ لائسنس فیس میں اضافے کا حتمی فیصلہ بین الوزارتی کمیٹی کرے گی ۔

کمیٹی کی منظوری کے بعد لائسنس کی سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان کے بعض علاقوں میں تھری اور فور جی نہ چلنے کا نوٹس


متعلقہ خبریں