پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، شیخ رشید احمد


گوجرانوالہ: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری خاندان کی مستقبل میں کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا۔ پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا دل لندن میں پھنسا ہوا ہے اور وہ یہی کہتا ہے کہ میں نے بلو کے گھر جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرجمن بلاول بھٹو کو شاگرد بنانے پر تلے ہوئے ہیں، میں فضل الرحمن سے کہتا ہوں، کیا میں مر گیا ہوں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن کی ازسرنو تعمیر پر 5 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں اور جلد گوجرانوالہ سے شٹر ٹرین کا بھی آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس ماہ وزیر اعظم کے ساتھ چین کے دورے پر جاؤں گا جب کہ ایم ایل ون سے انقلاب آجائے گا اور راولپنڈی سے لاہور کا فاصلہ دو گھنٹے 18 منٹ کا ہو جائے گا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم لوگوں کو یہ نہیں بتاسکے کہ گزشتہ حکومت نے ملک کو کتنے خسارے میں ڈال دیا ہے، ریلوے اور اسٹیل مل سمیت پاکستان کے تمام ادارے انتہائی خسارے میں تھے تاہم پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے۔ اب ہم جلد آئی ایم ایف کے پاس جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آئندہ ماہ تک آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان تحریک انصاف یا عمران خان سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

میں سائے کی طرح عمران خان کے ساتھ ہوں، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہمیں پی ایس او کا کام ملے، ہم سال میں 10 سے 12 ارب روپے کا ٹارگٹ حاصل کریں گے۔ آئندہ سکھ برادری پاکستان ریلوے کی مہمان ہو گی۔

شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر سمجھوتہ ایکسپریس کا کیس عالمی عدالت میں لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو واپس کرنے سے دنیا میں ہمارا ایمیج اچھا ہوا۔


متعلقہ خبریں