ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کپ کھلاڑیوں کے لیے اچھا موقع ہے، کامران اکمل



پی سی بی حکام اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان کپ کے انعقادکے حوالے سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے۔ صوبہ پنجاب کی ٹیم کے کپتان کامران اکمل نے کہاہے کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کپ کھلاڑیوں کے لیے اچھا موقع فراہم کریگا۔

انہوں نے کہا پاکستان کپ ہمیشہ اچھا ہوتا ہے ، کھلاڑیوں کیلئے اچھا موقع ہے، جو اچھی کارکردگی دکھائے گا ورلڈ کپ میں جگہ بنا سکے گا۔

صوبہ بلوچستان کی ٹیم کے کپتان اسد شفیق نے کہا کوشش ہے کہ بہتر کارکردگی دکھائیں ،ورلڈ کپ کی سر پر ہے، وفاقی دارالحکومت اور فیڈرل ایریاز  کی ٹیم کیپٹن محمد نواز نے کہا ہماری اچھی ٹیم ہے ہم چمپیئن رہ چکے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل اچھا ایونٹ ہے۔

صوبہ  سندھ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان عمر گُل نے کہا سب بیلنس ٹیمز ہیں ، کوشش ہو گی کہ جونئیرز کیلئے رول ماڈل بنیں۔ ورلڈ کپ سے قبل اچھا موقع ہے

صوبہ خیبرپختونخواہ کے کپتان  سلمان بٹ نے کہا پاکستان کے ٹاپ کے کھلاڑی اس ایونٹ کا حصہ ہیں۔ یہ ایونٹ عوام کے لیے بھی اچھی تفریح کا باعث بنے گا۔

فیڈرل ایریاز نے پاکستان کپ جیت لیا

جی ایم ڈومیسٹک پی سی بی شفیق احمد نے کہا ون ڈے کپ ڈومیسٹک کرکٹ کا ایک اہم ایونٹ ہے ۔ کرکٹر ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ سے ڈویلپ ہوتا ہے۔ پاکستان کپ کا انعقاد ورلڈ کپ سے قبل انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیتنے والی ٹیم کے لیے 2 ملین روپے جبکہ رنر اپ  کے لیے ایک ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔


متعلقہ خبریں