لاہور ہائیکورٹ میں سائلین کی مدد کرنے والا بوڑھا اخبار فروش



لاہورہائیکورٹ  کی عمارت میں قائم  ساٹھ عدالتوں میں روزانہ ہزاروں سائلین پیش ہوتے ہیں ۔ سائلین کے لیے  مشکل یہ  ہوتی ہے کہ بروقت اُس عدالت تک کیسے پہنچیں جہاں ان کا کیس زیرسماعت ہے۔

سائلین اوروکلا کی اس مشکل کو آسان بناتے ہیں اکہتر سالہ اخبارفروش  بشیر احمد ۔ بشیر احمد نامی  بزرگ اخبار فروش  کس طرح لوگوں کی مدد کر تے ہیں یہ دیکھنے کے لیے آپ کو لاہورہائیکورٹ کا وزٹ کرنا ہوگا۔
لاہورہائیکورٹ کی عمارت میں انصاف کی فراہمی کےلیےساٹھ عدالتیں قائم ہیں، سینتالیس عدالتیں روزانہ کی بنیاد پرسیکنڑوں کیسز نمٹاتی ہیں، لیکن آئےروزعدالتی کمروں کی تبدیلی سےسائیلین پریشان ہوجاتے ہیں۔
ایسے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں بزرگ اخبار فروش بشیر احمد جوضعیف العمری میں بھی کمال کا حافظہ رکھتے ہیں۔ برس ہا بس سے ہر عدالت میں اخبار پہنچانے کی ذمہ داری نے بشیر احمد کو عدالتی کمروں اوران تک پہنچنے کا آسان راستہ بھی ازبرکرادیا ہے۔
بشیر احمد کہتے ہیں کہ لوگوں کی مدد کرکےانھیں دلی سکون ملتا ہے۔  اخباریں بیچتا ہوں ساتھ ساتھ لو گوں کو عدالت کا پتہ بتاتا ہوں۔ اس عمل کو عبادت سمجھتا ہوں۔
وکلابھی بشیر احمد کی اس صلاحیت کےگرویدہ ہیں ۔ وکلا کہتے ہیں بشیر احمد ہائیکورٹ کے انسائیکلو پیڈیا ہیں۔ بشیر احمد کی اس عدالت میں موجودگی کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ انکا کہنا ہے کہ بشیر احمد نہ صرف سائیلین کے لیے باعث رحمت ہیں بلکہ بیرون شہر سے آنے والے وکلا کی رہنمائی کا فریضہ بھی انجام دیتے ہیں۔
طویل عرصے سے وکلاء اور سائلین کو عدالتی راہداریوں کے بارے آگاہ کرنے والے بشیر احمد کے اس عمر میں بھی تیز حافظے اور مستعدی کا ہر کوئی معترف ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ریلوے کی بزرگ شہریوں کیلئے مفت سفر کی سہولت

وکلانےمطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  بشیراحمد کےلیےماہانہ وظیفےکا اعلان کریں تاکہ اس بوڑھے اخبار فروش کو  بڑھاپے  میں در در نہ بھٹکنا پڑے۔


متعلقہ خبریں