افغان امن عمل، زلمے خلیل زاد کی افغانستان میں ملاقاتیں

فوٹو: فائل


کابل: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے چھ ماہ میں چوتھی بار افغانستان پہنچ کر ایک بار پھر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

زلمیے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ کابل واپسی پر خوش ہوں، افغان امن عمل کے حوالے سے افغان حکومت کے ذمہ داروں سے ملاقات ہوئی ہے جن میں صدر کے چیف آف اسٹاف عبد السلام رحیمی اور عمر داودزئی بھی شامل تھے۔ ملاقات میں انٹرا افغان مذاکرات میں جلد پیشرفت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق زلمے خلیل زاد افغانستان کے دورے کے بعد دس اپریل تک برطانیہ، بیلجیم، پاکستان، ازبکستان، اردن اور قطر کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں افغان امن عمل میں پاکستان کاکردار اہم ہے،صدرجنرل اسمبلی

امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کو مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی درخواست کے بعد افغانستان میں امن کے قیام کے لیے مسلسل کوششیں ہورہی ہیں، اسی سلسلے میں زلمے خلیل زاد چوتھی بار افغانستان پہنچے ہیں جبکہ وہ اس سے قبل پاکستان، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت دیگر کئی ممالک کے دورے کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کا بیان افغانستان میں مداخلت نہ سمجھا جائے،دفتر خارجہ

2001 میں شروع ہونے والی جنگ اتنی طویل ہوگئی کہ ان سالوں میں کئی ممالک نے اپنی فوجیں واپس بلا لیں، کینیڈا کی جانب سے افغان مشن کے خاتمے کا پانچویں سال مکمل ہونے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مارے جانے والے فوجیوں کو سلام پیش کیا گیا۔

ایک طرف جہاں افغانستان کے عوام امن کے قیام کے منتظر ہیں، دوسری طرف انہیں آج کل شدید بارشوں کا بھی سامنا ہے جس میں اب تک 35 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں