سعودی عرب کے پہلے ہاک تربیتی طیارے کا افتتاح


ریاض: سعودی ولی محمد بن سلمان نے مقامی سطح پر اسمبل کیے گئے پہلے تربیتی ہاک جیٹ طیارے کا افتتاح کردیا ہے۔

کنگ عبدالعزیز ائیر بیس پر منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں محمد بن سلمان شہزادوں اور اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ موجود تھے جہاں انہیں اس طیارے کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں سعودی نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

محمد بن سلمان نے لانچنگ تقریب دیکھی جس میں جیٹ کی تیاری کے مختلف مرحلوں کی ویڈیو بھی شامل تھی۔

سعودی ولی عہد نے پہلے طیارے کا افتتاح کیا اور پھر اس پر دستخط بھی کیے۔

طیارے کے کپیٹن نے اڑان بھرنے سے پہلے سعودی ولی عہد سے اجازت لی جس پر انہوں نے اجازت دی اور کہا کہ اللہ کا نام لے کر اس کی رحمت سے سب سے مقدس سرزمین کے اوپر اڑاو۔

سعودی نوجوان دو سال تک عالمی ماہرین سے تربیت حاصل کرنے کے بعد 22 ہاک طیارے بنانے پر کام کررہے ہیں۔

سعودی برطانوی دفاعی تعاون پروگرام کے تحت برطانوی ماہرین سعودی نوجوانوں کی تربیت و تیاری کی نگرانی کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں