اسلام آباد: سی ڈی اے نے اونچی عمارتوں کی تعمیر کیلئے سول ایوی ایشن کے قوانین اپنالیے


اسلام آباد میں اونچی عمارتوں پر عائد پابندی ختم کرنے کے معاملے پر وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سی ڈی اے نے عمارتوں کی تعمیر سے متعلق سول ایوی ایشن کے قوانین اپنالیے۔

وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں موجود اونچی عمارتوں کو کام کرنے کیلئے اجازت مل گئی۔اب نئی اونچی عمارتیں بھی اسلام آباد میں بن سکیں گیں۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سی ڈی اے پلاننگ ونگ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

7 مارچ کو وزیر اعظم آفس میں اجلاس میں اونچی عمارتوں سے متعلق سفارشات دی گئی تھیں۔

دستاویزات کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کے سیکرٹری، چئیرمین سی ڈی اے، ڈی جی سول ایوی ایشن نے بھی شرکت کی۔

سول ایوی ایشن کے قانون کے مطابق نقشہ پر وضاحت بھی دیدی گئی ہے، اونچی عمارتوں کی تعمیر کیلئے تین حصوں اور رنگوں میں تقسیم کیا گیا۔

نقشہ کی دستاویز کے مطابق ائیرپورٹ کے اطراف میں اونچی عمارتوں سے متعلق بھی وضاحت دیدی گئی۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان نے دورہ سندھ کے دوران ایک خطاب میں کہا تھا کہ اب پاکستان میں ہم نے شہروں کو پھیلنے نہیں دینا، اب شہروں کو اوپر لے کر جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ کمرشل ایریاز میں اجازت دیں گے جتنا مرضی عمارتوں کو اوپر لے کر جائیں۔


متعلقہ خبریں