کرنسی اسمگلنگ کیس، ایان علی کے فلیٹ کی نیلامی کا حکم

ایان علی کیس: ضامن اور گواہ پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری ہوں گے، عدالت

فائل فوٹو


کراچی: کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کا فلیٹ نیلام کرکے رقم سرکاری خزانے میں جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل گرل ایان علی کا کراچی میں واقع فلیٹ بحق سرکار ضبط کرلیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی ساؤتھ امداد حسین کھوسو کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ کسٹم پراسیکیوٹر امین فیروز نے عدالت میں جمع کرا دی ہے جس پر کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے فلیٹ کو بحق سرکار ضبطگی کے بعد اس کی نیلامی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

فلیٹ کی نیلامی کے بعد اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو سرکاری خزانے میں جمع کرا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کی عدم حاضری پر ملزمہ کو اشتہاری قراردیا تھا اور ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری بھی جاری کر دئیے تھے۔

ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بے نظیرائرپورٹ پر کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ملزمہ کے قبضے سے چھ لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔

لاہور ہائیکورٹ نے ایان علی کی 14 جولائی 2015 کو ایان علی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: کرنسی اسمگلنگ کیس، ایان علی کے فلیٹ کی نیلامی کا حکم

ماڈل گرل ایان علی کا کیس داخل دفتر

سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل گرل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف وزرات داخلہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے 30 جنوری کو سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔

ایان علی عدالت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی پابندی ختم ہوتے ہی 23 فروری 2017 کو بیرون ملک چلی گئی تھیں جس کے بعد وہ پاکستان واپس نہیں آئیں۔


متعلقہ خبریں