قومی ٹیم آسٹریلیا سے سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

مکی آرتھر کے کنٹریکٹ میں توسیع کا امکان

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی اورتمام میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کھلاڑی آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق قومی ٹیم غیرملکی پرواز ای کے – 622 کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچی ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والوں میں ٹیم کے کوچ مکی آرتھر، عمراکمل، محمد عامر، امام الحق اور عابد علی سمیت دیگر کھلاڑی و آفیشیل شامل ہیں۔

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی اورتمام میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سیریز کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ورلڈ کپ سے قبل سات کھلاڑیوں کو آرام دینا لازمی تھا۔ انہوں نے کہا کہ مگراس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ ہم نے آسٹریلیا جیسی ٹیم کو اہمیت نہیں دی۔

دبئی میں انہوں نے کہا کہ 12 ستمبر سے کھلاڑی مسلسل کھیل رہے ہیں اور اگر انہیں آرام نہیں دیتے تو خدشہ تھا کہ وہ گرسکتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جولائی میں زمبابوے کی سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل اپنے کھلاڑیوں کوہم آرام کرانا چاہتے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دیگر کھلاڑیوں کو موقع بھی دینا تھا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں میچ فنش کرنے والے بلے بازوں کی کمی شدت سے محسوس ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ون ڈے سیریز اور ورلڈ کپ میں اس خامی پر قابو پانے کے لیے خاص طور پر کام کریں گے۔


متعلقہ خبریں