صادق آباد: رحیم یارخان ٹرین حادثے کے بعد اپ ٹریک بحال کر دیا گیا

زاہدان سے کوئٹہ جانے والی ٹرین کو حادثہ، 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

صادق آباد: رحیم یارخان ٹرین حادثے کے بعد اپ ٹریک بحال کر دیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق صادق آباد اسٹیشن پر موجود قراقرم ٹرین اپنی منزل کی جانب روانہ کردی گئی جب کہ آدم صحابہ پرموجود رحمن بابا ایکسپریس بھی روانہ ہو گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ڈاؤن ٹریک کو بھی جلد بحال کر دیا جائے گا۔

رحیم یار خان ٹرین حادثے کے بعد کچھ دیر قبل رحمان بابا ایکسپریس کو دس گھنٹے کے بعد صادق آباد ریلوے اسٹیشن سے روانہ کرکے آدم صحابہ اسٹیشن پرروک دیا گیا تھا۔

ہم نیوز نے صادق آباد ریلوے اسٹیشن ماسٹر کے حوالے سے اس ضمن میں بتایا تھا کہ رحمن بابا ایکسپیریس کو سکھر سے آنے والی کرین گزارنے کی وجہ سے روانہ کیا گیا تھا۔

قراقرم ایکسپریس صادق آباد ریلوے اسٹیشن پر موجود تھی جب کہ اپ ٹریک پرہزارہ ایکسپریس رحیم یار خان میں سگنل ملنے کی منتظر تھی۔

ریلوے اسٹیشن ماسٹر کے مطابق ترنڈہ سوئے خآن میں لاہور جانے والی جناح ایکسپریس موجود ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ  ڈاؤن ٹریک پر خیبر میل خان پور اسٹیشن پر موجود ہے۔

ایک سوال پر ریلوے اسٹیشن ماسٹرنے کہا تھا کہ اپ ٹریک کو جلد بحال کر دیا جائے جس کے بعد اپ ٹریک کی ٹرینیں روانہ کر دی جائیں گی۔

ہم نیوز کے مطابق رحیم یار خان کے قریب مال گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے باعث لاہور سے کراچی آنے اور جانے والی ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنز پر روک دیا گیا تھا۔

لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کو رحیم یار خان کے قریب دن کے وقت حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں اس کی 13 بوگیاں الٹ گئی تھیں۔

مال گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے بعد ریلوے حکام نے ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنز پر روک دیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق فرید ایکسپریس کو فیروزہ، خیبر میل کو خانپور، رحمان بابا ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس اور عوامی ایکسپریس کو صادق آباد پر روک دیا گیا تھا جب کہ ہزارہ ایکسپریس رحیم یار خان کے ریلوے اسٹیشن پر آئندہ احکامات ملنے تک روکی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر روکے جانے سے مسافروں کو سخت پریشانی اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔


متعلقہ خبریں