غربت کے خاتمے کے لیے نئی وزارت قائم کرنے کی منظوری


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے غربت کے خاتمے کے لیے نئی وزارت قائم کرنے اور پاکستان میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی نشریات پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس تقریباً چار گھنٹے جاری رہا جس میں 19 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا۔

اجلاس کے دوران کابینہ نے ادارہ شماریات کو پلاننگ ڈویژن کے انڈر کرنے جبکہ غربت مٹاؤ اور سوشل پروٹیکشن کی وزارت کے قیام کی منظوری دے دی۔

قریشی-ترین تنازع: وزیراعظم نے بیان بازی سے روک دیا

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سینیئر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے تنازع کے معاملے پر وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو بیان بازی سے روک دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ وقت آپسی اختلافات کا نہیں، جہانگیر ترین کی مہارت دیکھ کر زراعت کے شعبے میں کام کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔

ذرائع نے وزیراعظم کے حوالے سے بتایا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، جہانگیر ترین سے بطور ایکسپرٹ بریفنگ لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں کس حیثیت سے جہانگیر ترین کو کابینہ اجلاس میں بٹھایا گیا؟ مریم اورنگزیب

عمران خان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سینئر رہنما ہیں، دونوں کی رائے اہم سمجھی جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے سفارتی محاظ پر شاہ محمود قریشی کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سب مل کر ملکی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

اجلاس کے بعد صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ وزیراعظم آپ کے بیان پر آپ سے ناراض تو نہیں؟

وزیرخارجہ اس پر مسکرادیے اور سوال کا جواب دیے بغیر گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے۔


متعلقہ خبریں