آسٹریلیا کیخلاف کارکردگی مایوس کن، ورلڈ کپ کیلئے فٹنس پر سجھوتہ نہیں ہوگا، مکی


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے فیٹنس ٹیسٹ 14 اور 15 اپریل کو ہوگا اور کھلاڑیوں کی فٹنس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ  ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم 11 انٹرنیشنل میچ کھیلے گی اور اچھا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

پاک آسٹریلیا سیرز پر تبصرہ کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پانچ میچوں میں شکست مایوس کن ہے لیکن کئی مثبت چیزیں بھی سامنے آئی ہیں، سریز میں پانچ سنچریز، سرفراز کا اچھا بیک اپ اور ایک بہترین فاسٹ بولر ملا، محمد عامر بہترین بولر ہیں، انہوں نے وکٹ نہیں لی جس پر انضمام الحق اور میں بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں مکی آرتھر نے کہا کہ ہم کھلاڑی کی کارکردگی دکھیں گے، ہمیں بہت ساری چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے آصف علی کی کارکردگی اچھی ہے ہم اس میں مزید بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے سالوں سے محنت کی ہے ورلڈکپ ان کیلئے بہترین موقع ہے اپنی صلاحیتوں کو منوانےکا، ہم اپنی بہترین ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں ہماری ٹیم بہت بہتر ہے لیکن میں ورلڈ لانے کا وعدہ نہیں کرسکتا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے اپنے فٹنس اور فیلڈنگ لیول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، جو لڑکے کافی دیر سے ساتھ نہیں تھے ان کی فٹنس کو بہتر کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عابد علی سے بہت متاثر ہوا ہوں، وہ بہت محنت کرتے ہیں اور پاکستان سے کھیلنا چاہتے ہیں۔

عمر اکمل کے بارے مین مکی آرتھر نے کہا کہ ان کا رویہ بہترین تھا، وہ دوران سریز سخت محنت کررہے تھے، بڑی سریز نہ ملنے پر وہ مایوس تھا، عمر اکمل کا واقعہ بھی مجھے میڈیا منیجر نے بتایا،  یہی وجہ ہے کہ جو کھلاڑی ہمارے ساتھ کافی دیر سے ہیں ان کے رویہ میں فرق واضح ہے۔

قومی ٹیم گزشتہ شب ہی ابوظہبی سے پاکستان واپس پہنچی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف 5 ون ڈے سیریز میں  پانچ صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں