آٹزم کا شکار افراد کی بہبود کیلیے حکمت عملی لائی جائے گی، عمران خان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹزم کا شکار افراد کی بہبود کے لیے جلد حکمت عملی لائی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ آٹزم سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر آج دنیا نہ صرف آٹزم کو پہچان رہی ہے بلکہ اس میں مبتلا افراد کی صلاحیتوں کا اعتراف بھی کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں والدین اور اساتذہ کو یقین دلاتا ہوں کہ آٹزم کے شکار افراد کی بہبود کی حکمت عملی لائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ آٹزم کے شکار افراد کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کا موقع دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاق دیوالیہ ہوگیا ہے، عمران خان

آج دنیا بھر میں دماغی بیماری آٹزم کا دن منایا جا رہا ہے

رپورٹ کے مطابق اس بیماری میں مبتلا افراد کوئی ایک حرکت یا کسی جملے کو بار بار دھراتے ہیں، اگر یہ علامات آپ کے بچے میں ہیں تو وہ آٹزم کا شکار ہے۔ یہ ایک پیدائشی ذہنی بیماری ہے۔ ایسے بچے انگلیوں یا کسی گھومنے والی چیز سے کھیلتے رہتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنے کام خود کرسکتے ہیں نہ ہی کسی کی مدد مانگتے ہیں۔

لوگوں کا خیال ہے کہ اس بیماری میں مبتلا افراد بات کرنے یا آنکھیں ملانے سے کتراتے ہیں اور اپنے خیالات میں مگن رہتے ہیں۔

آٹزم کا شکار افراد کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ سردی ہو یا گرمی انہیں اس کا احساس نہیں ہوتا، آٹزم میں مبتلا بچے کسی کو اپنے کھیل میں شریک نہیں کرتے۔

ڈاکٹروں کے مطابق یہ ایک موروثی بیماری ہے جس کا اب تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوسکا تاہم ماہرنفسیات کے مطابق اسپیچ تھراپی، مناسب دیکھ بھال اور پیار محبت سے اس مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں