جی میل کی 15ویں سالگرہ پر گوگل نے صارفین کو کیا تحفہ دیا؟


کیلیفورنیا: سرچ انجن گوگل کی کامیاب ترین سروس جی-میل کی 15 ویں سالگرہ پر کمپنی نے پیغامات بھیجنے والی سروس کی خصوصیات میں اضافہ کردیا ہے۔

گوگل نے 15 سال قبل یکم اپریل کو انٹرنیٹ کے ذریعے پیغام رسانی کی سروس جی-میل کا آغاز کیا تھا۔ 15ویں سالگرہ پر گوگل نے جی-میل میں کچھ اہم اور صارف کیلئے مددگار تبدیلیاں کی ہیں۔

اب ای-میل تحریر کرتے وقت آپ کو ابتدائی جملے لکھنے میں مدد ملے گی۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی کو مبارکباد بھیج رہے ہیں تو ای میل اس مناسبت سے جملے تجویز کرے گا۔

صارف اپنے ای میل کو شیڈول بھی کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آگر پانچ روز بعد آپ کے کسی عزیز کی سالگرہ ہے تو آپ ای میل شیڈول کردیں تو پانچ روز بعد ای-میل خود بخود چلی جائے گی۔

ای-میل تحریر کرتے وقت اگر آپ کو ’سبجیکٹ‘ کی سمجھ نہیں آرہی تو گوگل نے یہ اس میں  بھی سہولت فراہم کردی ہے۔ جی-میل آپ کے تحریر سے مطابقت رکھنے والا’سبجیکٹ‘ بھی تجویز کرے گا۔

جی-میل کی نئی خصوصیات انڈورائیڈ سمیت تمام اسمارٹ فونز دستیاب ہیں لیکن آئی او ایس سسٹم کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں