وفاقی حکومت کم ترین ٹیکس وصولی کے ریکارڈ قائم کررہی ہے، بلاول

’تاریخ ہمیشہ عمران خان کو یاد رکھے گی’

فوٹو: فائل


کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کم ترین ٹیکس وصولی کے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنی نااہلی کا الزام 18 ویں ترمیم پرلگا رہے ہیں۔

بلاول نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرجاری بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کم ترین ٹیکس وصولی کے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کا کہنا ہے کہ سندھ واحد صوبائی حکومت ہے جو ٹیکس نیٹ کو بڑھارہی ہے، سندھ میں اس سال ٹیکس وصولی میں نوفیصد اضافہ ہوا، سندھ میں سروسز پر 13 جبکہ پنجاب میں 16 فیصد سیلز ٹیکس ہے۔

واضح رہے کہ یہ خبر بھی آئی تھی کہ  سندھ ریونیو بورڈ  نے فیس بک، یوٹیوب اور گوگل سے بھی ٹیکس وصول کرلیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ نے تینوں ویب سائٹس سے بھاری سیلز ٹیکس وصول کیا۔

ایس آر بی کے مطابق ڈیجیٹل اشتہاروں سے حاصل سیلز ٹیکس میں بڑے اضافے کا امکان ہے جبکہ جولائی سے دسمبر ٹیکس وصولی 23 کروڑ 10 لاکھ رہی۔

بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اشتہار کاری اور ای کامرس سے 23 کروڑ روپے کی وصولی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حکمراں جماعت اور پاکستان پیپلزپارٹی ان دنوں آئین میں ہونے والی 18 ترمیم پر آمنے سامنے ہیں، اس ترمیم سے زیادہ تراختیارات صوبوں کو منتقل ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے:حکومت سندھ کی گوگل، یوٹیوب اور فیس بک سے بھی ٹیکس وصولی

حکومت کا مؤقف ہے کہ 18 ویں ترمیم سے وفاق  دیوالیہ ہوا ہے اور اسے مسلسل خسارے کا سامنا ہے جبکہ پیپلزپارٹی 18ویں ترمیم کی حمایت کررہی ہے۔  بلاول بھٹو زرداری نے بیان دیا تھا کہ حکومت 18 ویں ترمیم ختم کرنا چاہتی ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔


متعلقہ خبریں