وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کو مریم نواز کے ٹویٹس کا انتظار

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کو مریم نواز کے ٹویٹس کا انتظار

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کو مریم نواز کے ٹویٹس کا انتظار ہے ۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف کو جیل سے رہا ہوئے ایک ہفتہ ہوگیا۔ نوازشریف کے کسی اسپتال میں داخل ہونے کی ابھی خبر نہیں آئی۔ امید ہے نوازشریف خیریت سے ہوں گے مریم بی بی کے ٹویٹ بھی بند ہوگئے ہیں۔

فواد چوہدری  نے ہم نیوز کے نمائندے ارشد چوہدری سے ٹیلی فونک گفتگو میں  کہا روز بیماری سے اپ ڈیٹ رکھنے والی مریم نوازنے کافی دن ہوگئے ٹویٹ نہیں کیا۔ سوچ رہا ہوں کہ نوازشریف کو خط لکھوں ۔ خط میں نوازشریف سے ا نکی خیریت پوچھنا چاہتا ہوں۔ امید ہے جیل سے گھر جانے کے بعد تناو میں کمی اورخوشگوار ماحول میسر آیا ہے۔

فواد چودھری نے کہا اب نوازشریف خوشگوار ماحول میں ملک کی لوٹی دولت واپس کرنے کا بھی سوچیں۔ نوازشریف کو جلد یا دیر سے لوٹی دولت واپس کرناہی ہوگی۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے  وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:فواد چوہدری کا نوازشریف کو پھر پلی بارگین کا مشورہ

مریم اورنگزیب نے کہا ’’لو جی وزیرِاطلاعات و نوازشریف کا بیان آ گیا۔‘‘عمران صاحب کو مشورہ ہے کہ فواد چودھری کو نیب کا ترجمان تعینات کر دیں یا

عمران صاحب فواد چودھری کو سابقہ وزیراعظم محمد نوازشریف کا سیکیورٹی گارڈ تعینات کر دیں۔

انہوں نے کہا فواد چودھری صاحب نوازشریف کی فکر چھوڑ کر عوام کی فکر کریں جو رو رہی ہے، مہنگائی کی شرح 9عشاریہ 4 فیصد پہ پہنچ گئی ہے،پیٹرول 9 روپے مہنگا ہو گیاہےٹیکس ریوینیو میں 500 ارب کی تاریخی کمی ہوئی ہے ، جواب دیں ۔

مریم اورنگزیب نے کہا 2019کے بجٹ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ 2600 بلین کا خسارہ ہوگا۔ خیبر پختونخوا کی میٹرو کہ ایک کھرب کے کھڈوں کا جواب دیں

عمران صاحب نے تو کمرشل فلائیٹ پہ سفر کرنا تھا تو 40 کروڑ روپے میں جیٹ کیوں مرمت ہو رہا ہے ۔ جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کو کن شرائط پہ این آر او دیا ہے اسکا تو جواب دیں۔


متعلقہ خبریں