بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا جارہا، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری  فواد حسین نے کہا ہے کہ بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کانام تبدیل نہیں کیاجارہا۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا پریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ کےاب تک 33 اجلاس ہوچکےہیں جبکہ میٹنگ میں607 فیصلےکیےگئے۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ اعجازشاہ نے بطور پارلیمانی وزیرعہدے کا حلف اٹھا لیا   ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نےغربت مٹاؤ اورسوشل پروٹیکشن وزارت کےقیام کی منظوری دی ہے، کابینہ کےفیصلوں پر90 روزمیں عمل درآمد ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ حساس کے نام سےنیا پروگرام لانچ کیا جائے گا، پروگرام کی تفصیل آئندہ  دو ہفتےمیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط

فواد چوہدری نے بتایا کہ آئی پی ایل پرپاکستان میں پابندی عائد کی گئی ہے۔ بھارتی ٹیم نےفوجی کیپ پہن کرمیچ کھیلا،ہندوستان نے پاکستان کرکٹ کونقصان پہنچانےکی کوشش کی۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا  کہ سماجی بہبود کےلیے نئے پروگرام لا رہے ہیں،کاروبار شروع کرنے والوں کے لیےقرضہ اسکیم متعارف کرا رہے ہیں۔

حکومت کی بہترین کارکردگی اور پالیسیوں کے عالمی ادارے بھی معترف ہیں، مرتضی وہاب

مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے فواد چودھری کی میڈیا بریفنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری کے پیٹ میں سندھ حکومت کا مروڑ کیوں ہے عوام بخوبی جانتے ہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب  نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چپڑاسی بھی اگر امیر ہوگئے ہیں تو ماضی میں فواد چودھری بھی پیپلزپارٹی کا حصہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی بہترین کارکردگی اور پالیسیوں کے عالمی ادارے بھی معترف ہیں۔ سندھ کے حصے کا آئینی و قانونی فنڈز روکنے والوں کو حساب مانگنے پر شرم آنی چاہئیے۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کو اپنے آمر آقا کی فکر کھائے جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں