اسلام آباد: ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو واقعات ، چار افراد ہلاک

فوٹو: فائل


اسلام آباد: شہر میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو واقعات میں  چار افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں واقعات  تھا نہ کورال کے حدود میں پیش آئے۔ پہلی واردات غوری ٹاؤن کلمہ چوک میں ہوئی جس میں بینک گارڈ کی فائرنگ سے دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہوئے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دونوں ملزمان ڈکیتی کرنے آئے تھے گارڈ نے فائرنگ کی۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ لہترار روڈ پر پیش آیا۔ جہاں ملزمان نے اسلحے ڈیلر کی دکان میں گھس کر فائرنگ کی جس سے دو افراد جاں بحق ہوگئے

ذرائع کے مطابق ملزمان نے واقعے کے بعد لہترار روڈ پر شدید فائرنگ بھی کی۔

پولیس کے مطابق تین ڈاکوؤں نے اسلحے کی دکان لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت کے نتیجے میں ایک ڈاکو اسلحے کی دکان میں مارا گیا جبکہ دکان کا مالک بھی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اسلحہ لوٹنے کے بعد مہران گاڑی میں فرار ہونے لگے تو حادثہ ہوگیا، ملزمان نے پھر ایک کرولا گاڑی نجی بینک کے سامنے سے چھینی اوراسلحہ مہران گاڑی سے کرولا گاڑی میں منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق بینک کے گارڈ اور پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی جہاں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک ذخمی حالت میں گرفتار ہوا، واقعہ میں دو ڈاکو اور ایک دوکاندار جاں بحق جبکہ ایک ڈاکو اور بینک کا گارڈ زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ریسٹورنٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

واضح رہے کچھ دونوں قبل بھی اسلام آباد کے ایک ریسٹورنٹ پر فائرنگ ہوئی تھی جبکہ اس سے قبل  اسلام آباد کے علاقے I.8 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک فالکن اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ریسکیو 15 پر آئی ایٹ تھری میں ڈکیتی کی واردات کی اطلاع دی گئی تھی جس پر فالکن ریسکیو ون نے فوری ریسپانڈ  کیا لیکن اندر سے ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے کنسٹیبل  وسیم 1075 جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ کنسٹیبل عارف زخمی ہوئے تھے اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

ذرا ئع نے بتایا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کردی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں