نواز شریف کا طبی معائنہ، خون کے بہاؤ میں رکاوٹ  پائی گئی

نواز شریف نے فیصلہ سننے کے بعد خاموشی اختیار کی اور پھر کہا۔۔۔!

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا۔ سابق وزیراعظم کے جسم میں خون کے بہاؤ میں رکاوٹ پائی گئی ہے۔

نوازشریف کے کل لاہور کے نجی اسپتال میں ایم آرآئی، ایم آر اے اور بعض دیگر ٹیسٹ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کے اندرونی حصوں کے جائزے کے لیے ایکوکارڈیوگرام کیا گیا۔ گردن اور دماغ کو خون کی پوری مقدار میں فراہمی نہیں ہورہی۔

معالجین کے مطابق مریض کی گردن کے بالائی حصوں اور دماغ کو خون کی 43 فیصد فراہمی متاثر ہونا خطرناک ہوسکتا ہے۔ طبی لحاظ سے یہ مریض کو سنگین ہارٹ اٹیک ہونے کی علامت تصور کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا سٹی میڈیکل کمپلیکس میں طبی معائنہ

معالجین نے خطرے کے پیش نظر نوازشریف کا دل اور گردوں کا ایم آر آئی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خون کے بہاؤ کی تشخیص کے لیے ڈوپلر اسٹڈی بھی کرائی جائے گی

معالجین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو گردوں کو خون کی فراہمی بھی متاثر پائی گئی ہے۔ گردوں میں پتھری کی تشخیص کے لیے سی ٹی کب، چھاتی اور ریڑھ کی ہڈی کا سی ٹی اسکین بھی کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ  مریض کی گردن کے بالائی حصوں اور دماغ کو خون کی تینتالیس فیصد فراہمی متاثرہوچکی ہےجوسنگین ہارٹ اٹیک کی علامت تصور کی جاتی ہے۔ ڈاکٹرز نےنواز شریف کےدل اور گردوں کا ایم آر آئی کرنےکا فیصلہ بھی کیا ہے۔


متعلقہ خبریں