پی سی بی کا ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

پی سی بی: متاثرہ کھلاڑیوں کی دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مکمل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کر کے ڈومیسٹک کرکٹ کا کردار وسیع کیا جائے گا۔

پی سی بی کے فیصلے کے بعد حبیب بینک نے اپنی ٹیم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے باعث بینک کی جانب سے کھیلنے والے بیشتر کھلاڑی بے روزگار ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: مسائل کے باوجود کرکٹ پاکستان لانے میں کامیاب ہوئے، احسان مانی

کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، احمد شہزاد، عمر اکمل، امام الحق، جنید خان اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

حبیب بینک کی ٹیم قائداعظم ٹرافی 2018-19 کی فاتح ٹیم ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی کے ریجنز اور ڈپارٹمنٹس کو اکھٹے کرنے کا پلان مسترد کر دیا ہے۔

پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان نے ایک اجلاس کے دوران آسٹریلیا کی طرز پر ڈومیسٹک سسٹم تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا ہے کہ ایسا نظام لائیں جس میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں کم سے کم ٹیمیں ہوں، جتنا مقابلہ سخت ہوگا اتنا ہی ٹیلنٹ اوپر  آئے گا۔


متعلقہ خبریں