پاک امریکہ وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

امریکہ کا ایک مرتبہ پھر چین سے لیبارٹری تک رسائی کا مطالبہ

اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایک اعلامیے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے کشیدگی کے خاتمے کو ضروری قرار دیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاک امریکہ باہمی تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے امریکہ کا کردار قابل ستائش ہے۔ وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کو پاکستان کی طرف سے انڈین پائلٹ کی بھارت حوالگی سمیت خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ، پاکستان اور ہندوستان کے مابین تمام تصفیہ طلب امور پر مذاکرات کے دوبارہ آغاز کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

دونوں رہنماؤں نے  افغان امن عمل پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر افغان امن عمل میں پاکستان کی طرف سے جاری سہولت کاری پر بھی گفتگو ہوئی۔

فریقین نے امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے متوقع دورہ پاکستان کے دوران افغان امن عمل پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ کرنے پر اتفاق کیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انٹرا افغان مذاکرات اس مفاہمتی عمل کا اہم جزو ہیں۔ وزیر خارجہ نے امریکی اور پاکستانی قیادت کے مابین روابط کے فروغ پر زور دیا۔


متعلقہ خبریں