بریگزٹ: برطانوی وزیراعظم کی اپوزیشن کو بات چیت کی پیشکش


لندن: برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ معاہدے کی شرائط طے کرنے کے لیے اپوزیشن کو بات چیت کی پیش کش کر دی ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف جیریمی کوربن نے بھی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کرنے پہ آمادگی ظاہر کردی ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق بریگزٹ کے مسئلے پر برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے اپنی کابینہ کے اراکین سے سات گھنٹے طویل مشاورت کی ۔

خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کابینہ اجلاس میں کہنا تھا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کو علیحدہ ہونے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق کابینہ اراکین پر برطانیہ کی وزیراعظم نے زور دیا کہ بریگزٹ معاہدے کے لیے ہمیں کچھ باتوں پر سمجھوتہ کرنا پڑے گا۔

کابینہ اراکین سے وزیراعظم تھریسامے نے کہا کہ نیا بریگزٹ معاہدہ بنانے کے لیے حزب اختلاف کی جماعتوں سے بات چیت کے لیے ہم تیار ہیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے زور دے کر کہا کہ ہمیں قومی مفاد کے لیے قومی اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم کی بریگزٹ معاہدے پر بات چیت کی پیش کش کو لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن نے قبول کرلیا ہے اور ملاقات پہ آمادگی ظاہر کردی ہے۔


متعلقہ خبریں