اسٹاک مارکیٹ 13 پوائنٹس کی کمی پر بند

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی:کاروباری ہفتے کےتیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ تیرہ پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے اضافے کے بعد 143 روپے پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست اتارچڑھاؤ دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ 13پوائنٹس کی کمی سے 38ہزار22 پوائنٹس پربند ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کل 319 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں 165 میں منفی اور 127 میں مثبت کاروبار ہوا۔جبکہ  ڈالر کی اڑان بھی اونچی رہی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کااضافہ ہوا،، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر143 روپے پرپہنچ گیا۔ انٹربینک میں ڈالرکی قیمت27پیسے بڑھ گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر141 روپے39 پیسے پربند ہوا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 318 پوائنٹس کمی سے 38 ہزار 36 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 200 پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ ہوا تھا جس کے بعد مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے باعث گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی اور مارکیٹ 38 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا لیکن کاروبار کے اختتام پر کچھ ریکیوری ہوئی اور مارکیٹ 38 ہزار 36 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

منگل کو سیمنٹ، کمرشل بینکس اور پاور جنریشن اینڈ ڈسٹریبیوشن کے سیکڑز میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں۔ 76 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 220 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی جب کہ مارکیٹ کا حجم 17 کروڑ سے زائد رہا۔

پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 249 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار 354 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ مارکیٹ کا حجم 8 کروڑ سے زائد حصص کا رہا جن کی کی مالیت 3 ارب روپے سے زائد رہی۔


متعلقہ خبریں