ای سی سی اجلاس، ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری

ای سی سی اجلاس، ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مزید ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پندرہ نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے  اعلامیے کے مطابق  ملک بھر میں یوریا کھاد کی طلب اور پیداوار کا جائزہ لیا گیا۔ جس کے بعد مزید ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ وزارت صنعت و پیداوار کو پرائس میکنز پر نظر ثانی کرتے ہوئے کسانوں کو سستی قیمت پر کھاد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ای سی سی نے کہا وزارت صنعت و پیداوارکھادکی قیمتوں کےمیکنزم کاجائزہ لے۔پاکستان اسٹیل ملازمین کیخلاف نیب کیسز پربریفنگ دی گئی۔ کرپٹ افسران کےخلاف نیب کارروائی کی تعریف کی گئی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کومہنگائی پربریفنگ بھی دی گئی ۔ مہنگائی کنٹرول کرنےکیلئے ای سی سی کی ذیلی کمیٹی قائم کرنےکافیصلہ کیا گیاہے۔ ذیلی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیرغذائی تحفظ کریں گے۔

اجلاس میں فرٹیلائزر پلانٹ کو گیس کی فراہمی نہ ہونے کے باعث اضافی کھاد درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کونسل کے ایجنڈے میں شامل یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا جب کہ اسٹیل ملز ملازمین کے خلاف نیب کیسز پر بھی بریفنگ دی گئی۔

کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کے آفس کے لیے 61 کروڑ روپے گرانٹ  کی منظوری اور پاکستان نیوکلئیر ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے 7 کروڑ روپے  کی گرانٹ منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ تھی۔

یہ بھی پڑھیے: ای سی سی نے وزارت داخلہ کے لیے 768ملین روپے منظور کرلیے

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ای سی سی آڈیٹر جنرل پاکستان کے لیے 25 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری بھی دی جانی تھی جب کہ پاکستان مارگیج ری فنانس کمپنی کے لیے 14 کروڑ ڈالر کی گرانٹ منظور ہونی تھی۔ سول آرمڈ فورسز کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظورکی گیی۔ پاکستان اسٹیٹ آئل اور اسٹیٹ آئل کمپنی آف آذربائیجان کے درمیان فیول سپلائی معاہدے کی منظوری بھی پائپ لائن میں موجود ہے۔

اجلاس میں پاکستان رینجزر کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری سمیت ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے واجبات ادا کرنے کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری  بھی ایجنڈے میں شامل تھی۔


متعلقہ خبریں