خطے میں موجود تنازعات نے سیاحت کو نقصان پہنچایا، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خطے میں موجود تنازعات نے سیاحت کو نقصان پہنچایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں سمٹ ٹورازم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خوبصورت ملک اور سیاحوں کے لیے انتہائی پرکشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر کے سیاحت کو فروغ  دیا جا سکتا ہے۔ اسی سلسلے میں وزیر مملکت داخلہ کی قیادت میں نئی ویزا پالیسی کا اجرا بڑی کامیابی ہے۔ نئی حکومت کے آنے سے عالمی سطح پرپاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان قدرتی حسن اور ثقافت سے مالا مال ہے جب کہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا جارہا، فواد چوہدری

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جا چکی ہے، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ پاکستان اب پوری دنیا کے لیے کھل چکا ہے۔ پاکستان کو 70 اور 80 کی دہائیوں میں مختلف چیلنجز کا سامنا تھا

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانی پالیسیوں میں پیراڈائم شفٹ آئی ہے اور نئی ویزا پالیسی اس تبدیلی کا عملی مظاہرہ ہے۔

گزشتہ روز فواد چوہدری نے فوجی عدالتوں سے متعلق کہا تھا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے لیے اپوزیشن کا متفق ہونا ضروری ہے جب کہ حکومت کی خواہش ہے فوجی عدالتوں میں توسیع ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں فوجی عدالتوں کی مخالفت کر رہی ہیں جب کہ ماضی میں انہی سیاسی جماعتوں نے فوجی عدالتوں کی حمایت کی تھی۔ حکومت فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کرے گی اور اگر اس پر اتفاق رائے ہو گیا تو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کر دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں