’میں یہ کیوں دیکھ رہا ہوں‘ فیس بک میں نیا فیچر متعارف

’میں یہ کیوں دیکھ رہا ہوں‘ فیس بک میں نیا فیچر متعارف

فائل فوٹو


کیلیفورنیا: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے اسپونسرڈ پوسٹوں پر میں یہ کیوں دیکھ رہا ہوں( وائے آئی ایم سی انگ دس پوسٹ) کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

فیس بک میں اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ جان سکیں کہ مخصوص مواد ان کی وال پر کیوں نظرآرہا ہے۔

فیس بک نے 2014 میں بھی یہ فیچر متعارف کروایا تھا اور صارفین کے مثبت ردعمل کو دیکھتے ہوئے اس فیچر میں مزید تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

صارفین اپنی  وال پر نظر آنے والی کسی بھی اسپونسرڈ پوسٹ پر دائیں جانب بنے تین نقاط پر کلک کریں تو انہیں یہ فیچر نظر آئے گا۔ اس فیچر پر کلک کرنے سے ایک نئی ونڈو اوپن ہوجائے گی جس میں پوسٹ سے متعلق تمام معلومات  آپ کی وال پر نظر آنے کی وجوہات درج ہوں گی۔

فیس بک نے صارفین کو یہ سہولت بھی دی ہے کہ آپ اس پیج، فرد یا کمپنی کے اشتہارات بند کر سکتے ہیں اور مستقبل میں وہ آپ کی وال پر نظر نہیں آئیں گے۔ فیچر پر کلک کرنے سے اوپن ہونے والی ونڈو کے دائیں جانب آپشن کا بٹن دیا گیا ہے جس کو استعمال کر کے آپ کسی بھی کمپنی کے اشتہار بند کر سکتے ہیں۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے  کمپنی صارفین کے ردعمل کو مد نظر رکھتے مذکورہ فیچر میں مزید بہتری لائے گی۔

Why Am I Seeing This Post?

Posted by Facebook on Sunday, March 31, 2019

یہ بھی پڑھیے:پالیسی کی خلاف ورزی پرفیس بُک کی بڑی کارروائی


متعلقہ خبریں