8 سال بعد بہترویں پنجاب گیمز کا آغاز

8 سال بعد بہترویں پنجاب گیمز کا آغاز

لاہور:8 سال بعد بہترویں پنجاب گیمز کا آغاز آج  ہورہاہے ۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں میدان بھی سجیں گے اور کھیل بھی جم کر ہوں گے۔ اسپورٹس دیوانوں کا طویل انتظار ختم ہوگیاہے ۔ تین روزہ پنجاب گیمز کے افتتاح کے لئے اسٹیج بھی  تیارکرلیا گیاہے۔ مختلف مقابلوں میں دو ہزار سے زائد کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ صوبائی وزیرِکھیل کہتے ہیں صوبے میں کھیلوں کے انعقاد سے اسپورٹس کلچر فروغ پائےگا۔
بہترویں پنجاب گیمز 2019 میں 30 مختلف کھیلوں کے ایک سو اٹھاون مقابلے ہوں گے۔ ان مقابلوں  میں مردوں کی اکیس،  خواتین کی سات اور اسپیشل چلڈرن کی دو گیمز بھی شامل ہیں۔

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی  نے گیمز کو نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے یہ نوید بھی سنائی ہے کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے پلئیرز کو اولمپکس میں شمولیت کا موقع بھی دیا جائے گا

پنجاب حکومت نے چھ اپریل کو اختتامی تقریب میں عالمی اسپورٹس ڈے برائے امن و ترقی منانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر کھلاڑی سفید کارڈ لہر کر دنیا کو پاکستان کی جانب سے امن، محبت اور بھائے چارے کا پیغام دیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیے:پنجاب گیمز میں خواجہ سراؤں کے مقابلے کروانے کا اعلان

پنجاب گیمز میں خواجہ سراوں کے مقابلے کروانے کا اعلان بھی  کیا گیاہے۔
اس مرتبہ پنجاب حکومت کی طرف سے گیمز میں تیسری جنس یعنی خواجہ سراؤں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب نے کہاہے کہ خواجہ سراؤں کو جان لڑانے کیلئے پہلی بار میدان میں موقع دے رہے ہیں،پنجاب گیمز میں رسہ کشی، ون لیگ ریس اور چاٹی ریس کے مقابلے ہونگے۔

پنجاب حکومت کے اعلان کے بعد خواجہ سراوں نے بھی پریکٹس کا آغاز کردیا ہے۔ تمام گیمز میں شرکت کیلئے خواجہ سرا پنجاب اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن بھی کیے ۔

خواجہ سراؤں نے کہا ہے کہ ایتھلیٹ بننے کے شوق میں ڈائیٹ کا بھی خاص خیال رکھنے کا عزم کرلیا ہے

پنجاب گیمز تین سے چھ اپریل تک لاہور میں منعقد ہوں گی۔ پنجاب گیمز میں پچاس سے زائد خواجہ سرا تین مختلف کٹیگریز میں ایک دوسرے کے  مدمقابل آئیں گے۔


متعلقہ خبریں