سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح  پر پہنچ گئی 


کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیا، سونے کی قیمت میں فی تولہ1000 روپے اضافے کے بعد اس کی قیمت نئی 72 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح  پر پہنچ گیا۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے اضافے کےبعد اس کی قیمت 61 ہزار900 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے چند ماہ سے سونے کی قیمتوں میں عالمی سطح پر استحکام نہیں آرہا جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی مسلسل قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں مہنگائی میں اضافہ دیکھا جا رہے، گزشتہ دنوں روپے کی قدر میں کمی بھی دیکھی گئی ہے جس کی وجہ سے ڈالر 142 روپے تک پہنچ چکا ہے۔

گزشتہ دنوں حکومت نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 6 روپے تک کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد عوام میں حکومتی معاشی پالیسیوں کو لے کر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کے علاوہ اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ آٹو انڈسٹری نے بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد کاروں کے ریٹ میں اضافہ کر دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں