احسن اقبال کی وجہ سے قومی خزانے کو 50 ارب کا نقصان پہنچا ، مراد سعید



وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے الزام عائد کیا ہے کہ احسن اقبال کی وجہ سے قومی خزانہ کے 50ارب کا نقصان پہنچا ہے۔ مراد سعید نے سابق وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کے نام  وڈیو پیغام جاری کیاہے۔ مراد سعید نے کہا ہے کہ احسن اقبال صاحب آپ مجھے عدالتی نوٹس بھیجنا بھول گئے ہیں لیکن میں نے آپ سے کہا تھا کہ میں آپ کو بھولنے نہیں دوں گا۔

مراد سعید نے کہا قوم کے سامنے پوچھنا چاہتا ہوں کہ چلیں سپریم کورٹ۔ میرے سوالوں کے جواب تو آپ نے دیے نہیں۔ میں نے آپ سے جاوید صادق کے کردار کا پوچھاتھا۔
میں نے آپ سے پوچھا آپ وزارت مواصلات کے دستاویز پر دستخط کیسے کرسکتے ہیں؟ جس منصوبے کی بولی 2015 میں ہونا تھی 2013 میں آپ اسکا ایم او یو کیسے کرسکتے ہیں۔ آپ کی وجہ سے پاکستانی خزانے کو پچاس بیلین سے زیادہ کا نقصان پہنچا ہے ۔
مراد سعید نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ بھولنا چاہیں گے میں آپ کو بھولنے نہیں دوں گا۔ سب دستاویز میرے سامنے ہیں۔آپ بسم اللہ کیجئے اور سپریم کورٹ چلئے۔

یاد رہے رواں سال 8فروری کو مراد سعید نے احسن اقبال کے خلاف پریس کانفرنس بھی کی تھی۔

وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے الزام عائد کیا تھا کہ ن لیگ نےبڑے منصوبےکمیشن لینے کےلیےشروع کیے تھے جس سے قومی خزانے کو قومی خزانے کوکم از کم 60ارب نقصان پہنچایا گیا۔

مراد سعید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ احسن اقبال نے ایک مڈل مین کے ذریعے قومی خزانے کو 60 سے 70 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، احسن اقبال اور شریف برادران اس پراجیکٹ کا حصہ ہیں۔

وزیر مواصلات نے الزام عائد کیا کہ جس کمپنی نے احسن اقبال سے مل کر ایم او یو سائن کیا اسی کو نیلامی کا ٹھیکہ دیا، 259 ارب کے پی سی ون بنایا گیا، ایم او یو کے مطابق جولائی 2013 میں اہم فیصلے کئے جو صرف کمیشن کا حصہ تھے۔

یہ بھی پڑھیے:ن لیگ نے بڑے منصوبے کرپشن کیلئے شروع کیے، مراد سعید

مرا سعید نے کہا کہ احسن اقبال کے خلاف تمام شواہد میرے پاس موجود ہیں لیکن جب معاملہ نیب نے اٹھایا تو ہم اس سے پیچھے ہٹ گئے، 17 منصوبوں میں خرد برد کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ہم کرپشن کا ایک ایک پیسہ نکالیں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں 120 ٹھیکے دیکر فنڈز لاڑکانہ اور منتقل کیے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آج ہمارے سامنے احسن اقبال کا اصل چہرہ آرہا ہے، پاکستان کو 8 ارب کا ٹیکہ لگایا گیا،  موٹر وے کے اندر بہت گھپلے کئے گئے۔

وزیر مواصلات نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے 4 ہزار 3 سو 29 ملین کی ریکوریاں کر لیں ہیں اور ٹوٹل 9 ارب 54 کروڑ کا فائدہ عوام کو دیا۔


متعلقہ خبریں