ایل او سی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

پاکستان نے سرحدی خلاف ورزی کے افغان الزامات مسترد کردیے | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آلووالیا کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر سے ایل او سی کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی، بھارتی فائرنگ سے گزشتہ دو روز میں چار معصوم شہری زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں محمد یوسف، محمد شہزاد، مسز اکبر جان اور کوثر پروین شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دو اپریل کو 18 سالہ محمد عتیق بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے جبکہ کھوئی رٹہ سیکٹر میں فریدہ بیگم، عصمت بیگم اور رحمت بی بی زخمی ہوئیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ دو اپریل کو بگسر سیکٹر میں مسافر بس کو بھی بھارتی فوج نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا غیر اخلاقی عمل ہے اور انسانی اقدار کے بھی منافی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کی ایل او سی پر پھر فائرنگ، بچہ زخمی

ترجمان نے کہا کہ سول آبادی کو بار بار جان بوجھ کر نشانہ بنانا انتہائی قابلِ مذمت ہے، شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال اشتعال انگیزی میں غیر معمولی اضافہ ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سیز فائر معاہدے پر عمل کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنانا بند کرے۔


متعلقہ خبریں