ملک بھر میں آج شب معراج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے


ملک بھر میں آج شبِ معراج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ اس شب اللہ رب العزت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بلا کر اپنا دیدار کرایا۔

رجب المرجب اسلامی سال کا ساتواں مہینہ ہے۔ اللہ رب العزت نے سال کے بارہ مہینوں میں مختلف دنوں اور راتوں کی خاص اہمیت و فضیلت  بیان فرمائی ہے۔

شبِ معراج جہاں عالم انسانیت کو ورطہ حیرت میں ڈالنے والا واقعہ ہے، وہیں یہ امت مسلمہ کے لئے عظیم فضیلت کی رات قرار دی گئی ہے۔

اسراء اور معراج کے واقعہ نے فکرِ انسانی کو ایک نیا موڑ عطا کیا۔ اس کے نتیجے میں فکر و نظر کی رسائی کو وسعت حاصل ہوئی۔ یہ واقعہ پیغمبر اسلام  کا امتیازی معجزہ ہے۔

شبِ معراج  پر محبوب خدا نے مسجد الحرام سے مسجد الاقصیٰ اور وہاں سے آسمانوں کی سیر کرکے اللہ کی نشانیوں کا مشاہدہ کیا۔

یہ واقعہ ہجرت سے پانچ سال قبل پیش آیا۔ سرور کائنات، رحمت اللہ العالمین کے لئے اعلان نبوت کا بارہواں سال مصائب و مشکلات سے گھرا تھا۔

اسی دوران  اللہ نے اپنے محبوب کو  اپنی ملاقات کا شرف بخشا۔


متعلقہ خبریں